LONDON:
تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی میں کمی اور تشخیص وعلاج میں بہتری کی وجہ سے کینسر سے ہونے والی اموات میں 2030 تک 17 فیصد کمی متوقع ہے۔
برطانیہ کے ادارے کینسر ریسرچ کے مطابق کینسر سے ہونے والی اموات میں 17فیصد کمی آنے کا امکان ہے، 2010 میں برطانیہ میں ہر ایک لاکھ اموات میں سے تقریباً 170 اموات کینسر کے باعث ہوئیں، اندازے کے مطابق 2030 تک سب سے بڑی کمی اوویرین کینسر میں آئے گی، جبکہ اگلے دو عشروں کے دوران جگر اور منہ کے کینسر سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو گا۔