القاعدہ نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 45 مغوی اہل کاروں کو رہا کر دیا

النصرہ فرنٹ نے 2 ہفتے قبل گولان کی پہاڑیوں سے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 45 اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا


ویب ڈیسک September 11, 2014
تمام فوجی خیریت سے ہیں جنہیں ضروری چیک اپ کے بعد آبزرور فورس کے حوالے کیا جاچکا ہے، ترجمان فوٹو:فائل

القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ نے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 45 مغوی اہلکاروں کو رہا کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو ہفتے قبل گولان کی پہاڑیوں سے اغوا کئے گئے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 45 اہلکاروں کو النصرہ فرنٹ نے رہا کردیا جنہیں شام کی حدود سے گولان کی پہاڑیوں پر واقع اقوام متحدہ کی بیس پر لایا گیا جبکہ اقوام متحدہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امن فوجی اہل کاروں کو رہا کیا جاچکا ہے اور وہ خیریت سے ہیں جنہیں ضروری چیک اپ کے بعد اقوام متحدہ کی آبزرور فورس کے حوالے کیا جاچکا ہے۔


واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن فوج کے 45 اہل کاروں کو اسرائیل اور شام کے درمیان گولان کی پہاڑیوں پر تعینات کیا گیا تھا جنہیں النصرہ فرنٹ کے جنجگو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں