اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی

پابندی دفعہ 144 کے تحت ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لگائی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد


ویب ڈیسک September 11, 2014
اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر آرٹیکل 245 بھی نافذ ہے، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وفاقی دارالحکومت میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 10 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوچکا ہے۔۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ڈبل سواری پر پرپابندی دفعہ 144 کے تحت ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لگائی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ کراچی میں بھی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی وارداتوں کے بعد شہر میں 10 روز کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر آرٹیکل 245 بھی نافذ ہے جس کے تحت دارالحکومت میں فوج تعینات ہے جبکہ گزشتہ تین ہفتوں سے جاری آزادی انقلاب مارچ کے دھرنوں کے باعث ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں