40لاکھ تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ موخر

الیکشن کمیشن نے اپنے اجلاس میں مسلم لیگ ہم خیال گروپ سمیت 5 نئی جماعتوں کو رجسٹر کرنے کی بھی منظوری دے دی

الیکشن کمیشن نے اپنے اجلاس میں مسلم لیگ ہم خیال گروپ سمیت 5 نئی جماعتوں کو رجسٹر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ فوٹو فائل

KARACHI:
الیکشن کمیشن کی جانب سے 40 لاکھ تارکین وطن کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔


چیئرمین الیکشن کمیشن فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس منتعد کیا گیا، اس موقع پر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ سے زائد افراد مختلف ممالک میں قیام پذیر ہیں جن کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عام انتخابات تک بیرون ممالک میں مقیم تارکین وطن کے لئے ووٹ ڈالے کے انتظامات کرنا ناممکن ہے، الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن آکر کر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے نمائدے محمد بلال کے مطابق الیکشن کمیشن گذشتہ ڈھائی سال سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالے کے انتظامات کی تیاری کررہا ہے، تاکہ 40 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہوسکے، الیکشن کمیشن نے اپنے اجلاس میں مسلم لیگ ہم خیال گروپ سمیت 5 نئی جماعتوں کو رجسٹر کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔

Recommended Stories

Load Next Story