بندرگاہوں پر کلیئرنس کے دوران چوریوں سے درآمد کنندگان پریشان
کیڈا، پاسپیڈا اور دیگر تجارتی ایسوسی ایشنز کی کراچی چیمبر کو شکایت، مدد کی درخواست
KARACHI:
ملک میں درآمد ہونے والی مصنوعات کی بندرگاہوں پر کلیئرنس کے مراحل میں بڑھتی ہوئی چوریوں کے واقعات نے درآمد کنندگان کو اضطراب سے دوچار کردیا ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر مفسر عطا ملک نے بتایا کہ کراچی کی دونوں بندرگاہوں پر درآمدی مال کی کلیئرنس اور ایگزامینیشن کے دوران مال کی چوریاں تشویشناک حد تک بڑھتی جا رہی ہیں، بندرگاہوں پر درآمدی مال کی چوری کے باعث تاجر برادری کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر برائے بندرگاہ و جہاز رانی اور دونوں بندرگاہوں کی اتھارٹیز کے چیئرمین سے اس ضمن میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) سمیت دیگر تجارتی ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پاسپیڈا) نے کراچی چیمبر کو بندرگاہوں پر درآمدی مال کی چوری سے متعلق مسلسل شکایات کی ہیں اور مسئلے کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے کراچی چیمبر سے تعاون اور مدد بھی طلب کی ہے۔
انہوں نے مسئلے کے حل کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ درآمدی کنسائنمنٹس کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے ساتھ درآمدی مال کی کلیئرنس اور ایگزامینیشن کے دوران بندرگاہ کے احاطے میں تاجر برادری کے ایک نمائندے کو موجود رہنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے بے ایمان اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور چوری کے واقعات کوروکنے کیلیے موثر اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔