برطانیہ میں’’پاکستان ڈے پریڈ‘‘ کی شارٹ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوگئی

مانچسٹر میں پاکستان ڈے پریڈ میں ایک ٹرالر کو سبزہلالی پرچم سے سجایا گیا، ملی نغمے، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے


Showbiz Reporter September 12, 2014
مانچسٹر: پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر شرکا ٹرالر کے ساتھ آ رہے ہیں۔ فوٹو : جاوید یوسف

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پاکستان کے 68ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ ''پاکستان ڈے پریڈ'' کی شارٹ فلم بھارتی چینلز پر ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

گزشتہ ماہ مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پہلی مرتبہ منعقد کی جانے والے ''پاکستان ڈے پریڈ'' کی رنگا تقریب کی شارٹ فلم پاکستانی نژاد گلوکار یاسر اختر نے تیار کی تھی۔ بارہ منٹ دورانیہ کی اس فلم میں قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور ورلڈ چیمپئن عامر خان، یاسمین قریی، ممبرپارلیمنٹ ایرک اولرنشاہ، سہیل رحمان، فدا حسین، ماجد خان، رب نواز، نعیم الحسن، سجاد قاضی اور پولیس کمشنر عامی تہمیم سمیت دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر پاکستان ڈے پریڈ کو پہلی مرتبہ بھرپورانداز سے منانے کے لیے ایک ٹرالر کا انتظام کیا گیا تھا جس کو سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا تھا جب کہ لوگوں کی کثیر تعداد اس میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر جہاں شرکاء نے جشن آزادی کی مناسبت سے خطاب کیے وہیں یاسر اختر، فادیہ شبروز اورسوناش سمیت دیگر نے ملی نغمے سنائے جن پر برطانیہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے فضاء میں گونجتے رہے۔



اس تقریب کو یاسر اختر کے پروڈکشن ہاؤس نے ریکارڈ کیا اور اس رنگا رنگ ایونٹ کی شارٹ فلم تیار کی جس کو پاکستانی اور برطانوی چینلز پر آن ائیرکیے جانے کے ساتھ ساتھ بھارتی چینل B4U پر بھی ٹیلی کاسٹ کیا گیا تو اس کے بعد دنیا بھرسے زبردست رسپانس سامنے آیا۔ جب اس سلسلہ میں یاسر اخترسے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہے لیکن مانچسٹرمیں پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر کچھ خاص پروگرام ترتیب نہیں دیے جاتے تھے مگر اس مرتبہ میں نے پاکستان قونصلیٹ جنرل کے ساتھ میٹنگ کی اوراس ایونٹ کوبھرپور انداز سے کرنے کا مشورہ دیا جس پرہم نے ان پاکستانیوں کو ٹرالر پر مدعو کیا جو برطانیہ میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔

اسی لیے ہمارا ایونٹ بہت کامیاب رہا اوراس کی شارٹ فلم کے ذریعے بھی لوگوں کا بہت اچھا رسپانس سامنے آیا ہے۔ ہمارا ایونٹ اس قدر اچھا تھا کہ بھارتی چینلز نے بھی اس کو آن ائیر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم آئندہ برس اس تقریب کے لیے مزید تیاریاں کرینگے اور اس کا بہتر رسپانس سامنے آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں