دل کا ٹوٹنا بھی موت کا باعث بن سکتا ہے

غم کی شدت اور ہونے والا نقصان آپ کے مدافعتی نظام کو مہلک نقصان پہنچاتا ہے، سائنسدان

غم کی شدت اور ہونے والا نقصان آپ کے مدافعتی نظام کو مہلک نقصان پہنچاتا ہے، سائنسدان فوٹو : فائل

جب کوئی شخص اپنے کسی پیارے کی یاد میں روتے روتے جان سے گزر جائے تو ہم کہتے ہیں کہ اس کی موت دل ٹوٹنے سے ہوئی ہے۔

سائنس دانوں کے بقول بڑھاپے نے اس نظریے کو سچ کر دکھایا ہے کہ کیونکہ غم کی شدت اور ہونے والا نقصان آپ کے مدافعتی نظام کو مہلک نقصان پہنچاتا ہے۔ ایک مطالعہ میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جیون ساتھی، کسی دوست یا قریبی رشتہ دار کی موت انسانی جسم میں موجود متعدی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت پر بہت بْرا اثر ڈالتی ہے۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ کوئی بیوہ عورت یا مرد کیوں اپنے ساتھی کی موت کے فوراً بعد جان سے گزر جاتے ہیں، حالانکہ ان کی صحت اس حادثے کے وقت بظاہر ٹھیک ہوتی ہے۔


برمنگھم یونیورسٹی کی ٹیم نے اس موضوع پر تحقیق کی ہے جس کے مطابق ہمارے خون کے مخصوص خلیے ہوتے ہیں جنھیں نیو ٹروفلز کہا جاتا ہے جو بیکٹیریل انفیکشن کے خلاف لڑ کر ہمیں مہلک بیماریوں مثلاً نمونیا وغیرہ سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ نیوٹروفلز صدمے کے اثرات سے بْری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے انعقاد کے وقت سائنس دانوں نے حالیہ صدمے سے متاثرہ مرد اور عورتوں کے خون سے نیوٹروفلز کے نمونے کے کر مشاہدہ کیا کہ صدمے نے ان خلیوں کی جراثیم کے خلاف لڑنے کی صلاحیت پر کیا اثر ڈالا ہے؟ تو وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ نوجوانوں کے نیو ٹروفلز صدمے سے متاثر نہیں ہوئے جب کہ 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے نیو ٹروفلز صدمے کے نتیجے میں زیادہ دیر تک جراثیم سے مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہے، جس سے وہ مہلک بیکٹیریل انفیکشن کا مقابلہ نہ کر سکے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اس ضمن میں نمونیا عمر رسیدہ لوگوں کا قاتل ہے۔
Load Next Story