آسڑیلوی بھیڑوں کی درآمد کےمعاملے پر تحقیقات کمیٹی تشکیل

کمیٹی 7 روزمیں اپنی رپورٹ حکومت سندھ کوارسال کرے گی۔


ویب ڈیسک September 26, 2012
کمیٹی 7 روزمیں اپنی رپورٹ حکومت سندھ کوارسال کرے گی۔ فوٹو پی پی آئی

حکومت سندھ نےبیمارآسڑیلوی بھیڑوں کی کراچی درآمد کےمعاملےکی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیراعلی سندھ کی سربراہی میں سیکریٹری لائیواسٹاک، فشری، ڈائریکٹرلائیواسٹاک ودیگرممبران پر مشتمل انسپکشن ٹیم کام کرے گی، جو محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کےجاری کردہ نوٹیفیکیشن کےمطابق اس بات کی تحقیقات کریں گی کہ بیماربھیڑیں اتنی بڑی تعداد میں کس طرح پورٹ قاسم پہنچیں اورکون اس کا ذمہ دار ہے، کمیٹی 7 روزمیں اپنی رپورٹ حکومت سندھ کوارسال کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |