انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

اشیش کمار نے 930 نمبر لیکر پہلی، سید ملائکہ 928 نمبر لیکر دوسری اور کرن نے 921 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی


Staff Reporter September 12, 2014
پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کا پروفیسر انوار احمد زئی، عمران چشتی اور قاضی ارشد حسین کے ہمراہ گروپ فوٹو۔ فوٹو : ایکسپریس

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات نے بارہویں جماعت کے کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات 2014 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

محمدعمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولرگروپ کے امتحانات میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایجوکیشن کے طالب علم اشیش کمار ولد مہیش کماررول نمبر 930 نمبر لیکر اے ون گریڈ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ سید ملائکہ اکبر بنت سید اکبر علی نے 928 نمبرلیکر اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری جبکہ خورشید گورنمنٹ گرلز کالج شاہ فیصل کالونی کی طالبہ کرن جبین بنت لیاقت علی نے 921 نمبرزلیکر اے ون گریڈ حاصل کیااورتیسری پوزیشن حاصل کی،ناظم امتحانات عمران چشتی نے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔

وِراثہ اسلم بنت محمد اسلم نے 844 نمبراے گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، کنول بنت سیدنوازش علی نے824 نمبرکے ساتھ اے گریڈ حاصل کیا اور دوسری پوزیشن جبکہ رُبا شفیق بنت محمد شفیق احمد نے812 نمبرکے ساتھ اے گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی، انھوں نے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 34316 امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 13971 امیدوار کامیاب قرار پائے، امتحانات میں 62 امیدواروں نے اے ون، 539 نے اے ، 2519 نے بی ،5615 نے سی ، 4911 نے ڈی اور325 نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔