یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر شرپسندعناصر نے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کیالطاف حسین

گستاخانہ فلم سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی جس کااقوام متحدہ اورامریکا کونوٹس لینا چاہئے تھا۔ الطاف حسین


ویب ڈیسک September 26, 2012
گستاخانہ فلم سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی جس کااقوام متحدہ اورامریکا کونوٹس لینا چاہئے تھا۔ الطاف حسین

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ یوم عشق رسول ﷺکے دن شرپسندعناصرنے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی ۔

عشق رسول سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ یہ کونسی رسول سے محبت تھی کہ ''یوم عشق رسول''کے دن جلاؤگھیراؤاورفائرنگ کے واقعات میں لوگوں کوقتل اوراملاک کونقصان پہنچایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس دن دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ کراچی بنا جہاں مسلح افراد نے بینک،دکانوں اورگاڑیوں کو لوٹا ۔انہوں نے کہا کہ ''یوم عشق رسول'' کے دن شرپسند عناصرجدیدترین ہتھیاروں سے لیس تھے انہوں نے نہ صرف کراچی بلکہ پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں اس دن کا تقدس پامال کرتے ہوئے بربریت کا بازارگرم کیا۔

الطاف حسین نے کہا کہ گستاخانہ فلم سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی جس کااقوام متحدہ اورامریکا کونوٹس لینا چاہئے تھا،انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو جاگیرداروں اور وڈیروں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں موقع ملا ہم نے کراچی کو بدل دیا پوری قوم ایم کیو ایم کا ساتھ دے تو پاکستان کوبھی بدل دیں گے۔

ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ پاکستان بچانا میری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے انتہاپسندی ختم کرکے قائداعظم کے نظریات کے مطابق پاکستان بنانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں