حکومت ستمبر میں ختم ہوجائے گی طاہرالقادری کا پھر دعویٰ

فتح کے قریب ہیں اپنی جدوجہد کو فرانسیسی اور روسی انقلاب کی طرز پر آگے بڑھائے گے، سربراہ عوامی تحریک


Numainda Express September 12, 2014
نوازشریف دھرنے میں آئیں تو ملاقات ہو سکتی ہے، ملاقات کیلئے ان کے پاس نہیں جاؤں گا، طاہر القادری۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ستمبر میں ختم ہوجائے گی اور کارکن عید اپنے گھروں میں منائیں گے۔

شاہراہ دستور پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کی وجہ سے ارکان اسمبلی اور وزیراعظم کو پارلیمنٹ کی یاد آگئی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایوان میں چودھری اعتزاز احسن سے 3 بار معافی مانگی، ان کے غرور کو انقلاب مارچ کے کارکنوں نے خاک میں ملا دیا۔ فتح کے قریب ہیں اپنی جدوجہد کو فرانسیسی اور روسی انقلاب کی طرز پر آگے بڑھائے گے، مذاکرات کےلئے وزیراعظم کے بلانے پر کبھی نہیں جاؤں گا۔

نوازشریف یہاں آئیں تو ملاقات ہوسکتی ہے لیکن مذاکرات کا ایجنڈا عوامی تحریک کا ہوگا، جب نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو فوج سے کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ستمبر میں حکومت ختم ہوجائے گی اور عیدالاضحیٰ کارکنان اپنے گھروں میں جاکر منائیں گے۔ مجھے بہت سارے خطوط آ رہے ہیں جن پر پتہ شاہراہ دستور ڈی چوک لکھا ہے لیکن عنقریب یہ پتہ تبدیل ہو کر ڈی چوک کی بجائے پارلیمنٹ ہاؤس ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں