کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے غلام احمد بلورکا نام ہٹ لسٹ سے ہٹادیا

حکومت نے ان کے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ یہ ان کی زاتی رائے ہے

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا کہ ریلوے وزیرغلام احمد بلور کا اسلام مخالف فلم بنانے والے کو قتل کرنے کا اعلان بالکل سہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD:
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ریلوے وزیر غلام احمد بلور کا نام اپنی ہٹ لسٹ سے ہٹادیا۔

ترجمان کالعدم تحریک طالبا احسان اللہ احسان کے مطابق ریلوے وزیرغلام احمد بلور کا اسلام مخالف فلم بنانے والے کو قتل کرنے کا اعلان بالکل سہی ہے۔


غلام احمد بلور نے اعلان کیا تھا کہ گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے والے شخص کو ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا، گزشتہ روز بھی ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ اپنے دئیے ہوئے بیان پر قائم ہیں اور مغربی ممالک کی جانب سے گستاخانہ فلم بنانے والے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اس لئے اس معاملے کا حل صرف یہی ہے۔

غلام احمد بلور کے اس بیان کی حکومت اور خود ان کی اپنی جماعت نے بھی مذمت کی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story