اقوام متحدہ سے سیلاب نقصانات کا تخمینہ لگانے کی درخواست

قومی ادارے معاونت کرینگے،غیرمتوقع بارشوں سے زیادہ نقصان ہوا،ترجمان این ڈی ایم اے


Per Muhammad September 12, 2014
قومی ادارے معاونت کرینگے،غیرمتوقع بارشوں سے زیادہ نقصان ہوا،ترجمان این ڈی ایم اے۔ فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اکنامک افیئرڈویژن کے ذریعے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) سے باقاعدہ درخواست کی ہے کہ وہ پنجاب، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگائے۔

ایکسپریس ٹربیون کوخصوصی انٹرویو میں این ڈی ایم اے کے ممبر انفرااسٹرکچر اور ترجمان احمدکمال نے کہاکہ یو این ڈی پی سیلاب سے نقصانات کا اندازہ لگائے گی جبکہ متعلقہ قومی وصوبائی ادارے، زراعت اور آبپاشی کے محکمے اقوام متحدہ کے ادارے کی معاونت کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ یو این ڈی پی اس سے قبل بھی قدرتی آفات میں نقصانات کے اندازے لگانے کاکام کرتی رہی ہے۔

احمد کمال کا کہنا تھاکہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 261 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے183 پنجاب،64آزاد کشمیر اور14گلگت بلتستان میں ہوئیں۔ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں 482 افرادزخمی ہوئے جن میں سے347 پنجاب، 109 آزادکشمیر جب کہ 26 گلگت بلتستان میں ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ سیلاب سے15لاکھ لوگ براہ راست متاثرہوئے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 9 لاکھ90ہزار96ایکڑز رقبے پرکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ جمعرات تک 2332 گاؤں اور 6256 گھر متاثر ہوئے اور13لاکھ مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے کے ایکٹ2010کے مطابق اتھارٹی صوبوں اورضلعی انتظامیہ کے درمیان تعاون کا ایک ادارہ ہے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا محکمہ صوبوں کومنتقل ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |