پنجاب میں مزید 3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق مریضوں کی تعداد 37 ہوگئی
جن افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے ہے، محکمہ صحت پنجاب
پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید 3 افراد میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 37 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جن افراد میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے ہے، ان میں سے دو مریض جنرل اسپتال جب کہ ایک میو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ زیادہ تر افراد کا تعلق لاہوراورشیخوپورہ سے ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راوی ٹاؤن، فیروز والا، شیخوپورہ اور شاہدرہ سے 80 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا ملنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ان مقامات کو ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ چند برس قبل ڈینگی کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں 150 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔