سرگودھا میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

چھت کے ملبے سے 9 سالہ قیصر کو زندہ نکال لیا گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں۔ فوٹو؛فائل

جھا وریاں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے جھا وریاں میں موسلادھار بارش سے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 60 سالہ امام بخش، اس کی بیوی صوبہ بی بی اور ان کے دو پوتے 8 سالہ احسن اور 12 سالہ فیصل جاں بحق ہو گئے۔ گھر کی چھت گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں نکال لیں جب کہ چھت کے ملبے سے 9 سالہ قیصر کو زندہ نکال لیا گیا۔


واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں، جب کہ ملبے سے زندہ نکالے جانے والے زخمی بچے قیصر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Load Next Story