قومی اقتصادی کونسل نے پولیو کے خاتمے کے ہنگامی منصوبے کی منظوری دیدی

پولیو کے خاتمے کے ہنگامی منصوبے کے لئے 32 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مختص کئے ہیں،قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی


ویب ڈیسک September 12, 2014
وزیر خرانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا فوٹو: فائل

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے ہنگامی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خرانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا جس میں ملک سے پولیو کے خاتمے کے ہنگامی منصوبے کی منظوری دی گئی۔ ایکنک نے پولیو کے خاتمے کے ہنگامی منصوبے کے لئے 32 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مختص کئے ہیں۔

ایکنک نے 128 میگا واٹ کے کیال خوڑ پن بجلی منصوبے کی بھی منظوری دی جس پر 27 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |