نیویارک وزیرخارجہ حناربانی کھراورافغان وزیرخارجہ کی ملاقات

دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان پاکستان ٹریڈ کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی


Huma Imtiaz September 26, 2012
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ملاقات میں غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرنے والوں اور افغانستان کی طرف سے گولہ باری کے مسائل بھی اٹھائے۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے افغان وزیرخارجہ وزیر خارجہ زلمے رسول سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غیر قانونی طریقے سے سرحد عبورکرنےاور افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں گولہ باری کے مسائل بھی اٹھائے گئے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاک افغان تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |