وینا ملک بالی ووڈ فلم ’’ممبئی ۔125‘‘ میں بھوت کا کردار کریں گی

وینا کی عدم موجودگی میں فلم کو مکمل کرنے کے لیے ان کا ماسک شدہ چہرہ تیار کروایا گیا ہے۔


Cultural Reporter September 13, 2014
فلم اگلے ماہ اکتوبر کی17 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک کی ہارر تھری ڈی بالی ووڈ فلم '' ممبئی ۔125'' تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جس میں اداکارہ بھوت کا کردار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار، فلمساز ہیمنت مدھرار کر کا یہ نیا پراجیکٹ ہے، جس میں پاکستانی متنازعہ اداکارہ وینا ملک کو لیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ جو ان دنوں دبئی میں ہیں ان کی عدم موجودگی میں فلم کو مکمل کرنے کے لیے اس کا ماسک شدہ چہرہ تیار کروایا گیا ہے۔

وینا ملک کے علاوہ اداکار کرن ویر بوہرا، وجے بھاٹیہ، ویڈیٹا پرتاب سنگھ ، جو ڈیبرائے اور اپرنا باجپال کام کر رہے ہیں۔ فلم اگلے ماہ اکتوبر کی17 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں