دنیا کی سب سے چوڑی زبان کا ریکارڈ بھی سامنے آگیا

پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے جے سولٹ نامی شخص کے پاس تھا تاہم سچلینکیر نے 4 ملی میٹر کے فرق سے ریکارڈ توڑ دیا

پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے جے سولٹ نامی شخص کے پاس تھا تاہم سچلینکیر نے 4 ملی میٹر کے فرق سے ریکارڈ توڑ دیا۔ فوٹو : فائل

دنیا کی سب سے چوڑی زبان کا ریکارڈ سچلینکیر نے اپنے نام کرلیا۔


پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے جے سولٹ نامی شخص کے پاس تھا۔ سولٹ کی زبان کی چوڑائی 7.9 سینٹی میٹر تھی جب کہ سچلینکیر نے 4 ملی میٹر کے فرق سے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا میں سب سے طویل زبان کا ریکارڈ 7.9 سینٹی میٹر تھا۔ سچلینکیر اپنی بیٹی کے ساتھ لائبریری میں ایک کتاب تلاش کر رہا تھا اس دوران اس کی نظر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ پر پڑی جس میں درج زبان کی لمبائی کے بعد اس نے اپنی زبان کی پیمائش کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنی زبان کی پیمائش پر وہ حیران رہ گیا۔ سچلینکیر نے اپنی زبان کی پیمائش کے لیے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ای میل بھیجی جس میں اسے تصدیق کے لیے نمائندہ بھیجنے کا کہا گیا۔

8 ماہ بعد لندن میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کے سچلینکیر کی زبان کی پیمائش کر کے اسے دنیا کی طویل ترین زبان قرار دیا اور اسے سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ زبان کی پیمائش کے لیے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ڈاکٹر اور پرانے ریکارڈ ہولڈر پر مشتمل ٹیم بھیجی گئی۔ سچلینکیر کی بیوی اور تین بیٹیوں نے ریکارڈ کو اس وقت تک خفیہ رکھا جب تک یہ کتاب میں شائع نہیں ہو گیا۔
Load Next Story