پولیس کیلیے انوکھا ہتھیار مظاہرین مجرم عارضی اندھے ہوجائینگے

امریکی کمپنی نے ro-Z نامی گن تیار کرلی ہے جو ٹارگٹ کو 10 سے 15 منٹ کے لیے عارضی طور پر بینائی سے محروم کردے گی


Net News September 13, 2014
امریکی کمپنی نے ro-Z نامی گن تیار کرلی ہے جو ٹارگٹ کو 10 سے 15 منٹ کے لیے عارضی طور پر بینائی سے محروم کردے گی۔ فوٹو : فائل

احتجاجی مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں ایک اہم مشکل یہ پیش آتی ہے کہ انھیں نقصان پہنچائے بغیر کیسے قابو کیا جائے۔

اس مقصد کے لیے ربڑ کی گولیاں، بجلی کا جھٹکا لگانے والی گن اور مرچوں کا سپرے وغیرہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان تمام طریقوں سے خطرناک نقصان ہونے کا احتمال رہتا ہے۔ امریکی کمپنی ''شیلڈ ڈیفنس سسٹمز'' نے اس مسئلہ کا دلچسپ اور منفرد حل پیش کردیا ہے۔

اس کمپنی نے ro-Z نامی گن تیار کرلی ہے جو ٹارگٹ کو 10 سے 15 منٹ کے لیے عارضی طور پر بینائی سے محروم کردے گی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گن مکمل طور پر قابل اعتبار ہے اور ہر قسم کے جانوروں اور انسانوں پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ اس کے اثرات 100 فیصد عارضی ہوتے ہیں اور 10 سے 15 منٹ بعد بصارت بحال ہوجاتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گن سے آنکھ کے ریٹینا یا عدسہ کو قطعاً کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں