موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 80 سے زائد شہری گرفتار

مقابلے میں ایک جرائم پیشہ ہلاک، مختلف مقدمات میں ملوث 169 ملزمان پکڑے گئے، اسلحہ، منشیات برآمد

مقابلے میں ایک جرائم پیشہ ہلاک، مختلف مقدمات میں ملوث 169 ملزمان پکڑے گئے، اسلحہ، منشیات برآمد فوٹو: شاہد علی/ایکسپریس/فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں میں ایک جرائم پیشہ کو ہلاک اور 212 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد کرلی۔


گرفتار ملزمان میں موٹر سائیکل پر ڈبل کی خلاف ورزی کرنے والے80 سے زائد افراد شامل ہیں ،پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 124 چھاپہ مار کارروائیوں اور2 پولیس مقابلوں میں ایک جرائم پیشہ کو ہلاک اور 212 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے17 ہتھیار، ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک ہزار 975 گرام چرس، 6 گرام ہیروئن اور 2 بوتل شراب برآمد کرلیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں قتل کی واردات میں ملوث 2، ڈکیت ایک، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 14، انسداد و منشیات ایکٹ کے تحت 12، مختلف مقدمات میں مفرور و اشتہاری 14 جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کے الزام میں 80 سے زائد افراد سمیت دیگر مختلف مقدمات میں ملوث 169 ملزمان شامل ہیں۔
Load Next Story