چیئرمین شہریار خان نے سعید اجمل کے معاملے میں بورڈ کی غفلت کا اعتراف کرلیا

آئی سی سی کے متعارف کرائے گئے سخت قوانین کی نزاکت کو نہ سمجھا جس کے نتیجے میں پاکستان کو ورلڈکپ سے قبل اپنے۔۔۔، چیرمین


Sports Reporter September 13, 2014
آئی سی سی کے متعارف کرائے گئے سخت قوانین کی نزاکت کو نہ سمجھا جس کے نتیجے میں پاکستان کو ورلڈکپ سے قبل اپنے اہم ہتھیار سے ہاتھ دھونا پڑگئے، چیرمین فوٹو : محمد ثاقب/ ایکسپریس

WATERLOO, ON, CANADA: چیئرمین شہریار خان نے سعید اجمل کے معاملے میں پی سی بی کی غفلت کا اعتراف کرلیا۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ آئی سی سی نے کارڈف میں ہونے والی میٹنگ میں ہی مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے نئے سخت قوانین متعارف کرا دیے تھے لیکن پی سی بی نے معاملے کی نزاکت کو نہ سمجھا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو ورلڈکپ سے قبل اپنے اہم ہتھیار سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔

آف سپنر کو ایکشن کی درستگی کیلیے 2 ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہنا ہوگا۔ چیئرمین نے کہا کہ پی سی بی کے پاس بھارتی شہر چنئی میں لگائی جانے والی بائیو مکینک لیب سے بھی جدید ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن اس کی تنصیب نہ ہوسکی، یہ تاثر درست نہیں کہ کوئی ماہر پاکستان آنے کو تیار نہ تھا جس کی وجہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیب کو فعال نہیں کیا جا سکا، ہمیں کئی ایکسپرٹ ملک میں ہی دستیاب ہیں، صرف ایک غیر ملکی منیجر کی ضرورت ہے جو سسٹم کی دیکھ بھال کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں