اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

راولپنڈی میں دفعہ 144 کو 48 گھنٹوں کے لئے نافذ کیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوچکا ہے


ویب ڈیسک September 13, 2014
دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے اور اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ فوٹو: فائل

دارالحکومت اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 کو 48 گھنٹوں کے لئے نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے اور اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی اور پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاچکی ہے جبکہ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی وارداتوں کے بعد شہر میں 10 روز کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جسے گزشتہ روز کم کرکے 5 روز کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں