ای ڈی او صحت کراچی کا عہدہ ختم ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز تعینات

کراچی سے 19 ٹاؤنز ہیلتھ افسران کی اسامیوں کو بھی ختم کردیا جائے گا، ضلعی ہیلتھ افسران تعینات کیے جائیں گے، ذرائع


Staff Reporter September 13, 2014
کراچی سے 19 ٹاؤنز ہیلتھ افسران کی اسامیوں کو بھی ختم کردیا جائے گا، ضلعی ہیلتھ افسران تعینات کیے جائیں گے، ذرائع فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 کے تحت ای ڈی او ہیلتھ کراچی کے عہدے کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈویژن میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کراچی سے ای ڈی او ہیلتھ کا عہدہ ختم کرکے اس کی جگہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکراچی ڈویژن کے احکام جاری کردیے گئے، اس احکام سے قبل کراچی میں ڈاکٹر ظفراعجاز ای ڈی اوہیلتھ کراچی تعینات تھے جنھیں اب ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے، ایس اینڈ جی ڈی نے ڈاکٹر ظفر اعجاز کی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈویژن تعیناتی کے احکام جمعہ کوجاری کردیے۔

کراچی میں لوکل گورنمنٹ آڈیننس 1979 کی بحالی کے بعد محکمہ صحت کا موجودہ ڈھانچہ بھی تبدیل ہوگا جس کے تحت کراچی سے 19 ٹاؤنز ہیلتھ افسران کی اسامیوں کو بھی ختم کردیا جائے گا اوران کی جگہ ضلعی ہیلتھ افسران کی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

دریں اثنا محکمہ صحت میں کئی افسران کے بھی تبادلے کیے گئے، گریڈ 20 کے سینئر ڈاکٹر عبدالشکور عباسی کو ایم ایس سندھ گورنمنٹ سعودآباد اسپتال تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر عبدالواحد راجپوت کوایم ایس ابراہیم حیدری اسپتال، ڈاکٹر حمید شیخ کو پرنسپل پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ مقررکردیا ، ابراہیم حیدری اسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر آفتاب عزیزی محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ ضلعی حکومت کے قیام کے بعد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس غیر موثر کردیا گیا تھا اورضلعی حکومتوں کے بعد کراچی میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے بجائے ای ڈی او ہیلتھ اور 19 ٹاؤنز ہیلتھ افسران کو تعینات کیا گیا تھا، حکومت سندھ نے جمعہ کو لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979کے تحت ای ڈی او ہیلتھ کراچی کے عہدے کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |