بات کچھ اِدھر اُدھر کی مصالحے دار بریانی
امی آج مصالحے والی بریانی پکائیں۔ میں نے سوچا چلو آج بیٹی کی فرمائش پوری کر ہی دوں۔
لاہور:
آج چھٹی کا دن ہے اور آج آئیں گے شام کو مہمان، اور آج ہے آپ کے سلیقہ کا امتحان۔ تو پھر آج کیا چیز بنائی جائے؟ ابھی میں سوچ ہی رہی تھی کہ بیٹی کی آواز آئی، امی آج مصالحے والی بریانی پکائیں۔ میں نے سوچا چلو آج بیٹی کی فرمائش پوری کر ہی دوں۔
تو بھئی ہم چلے کچن۔ بریانی بنانے سے پہلے اشیا یا اجزا دیکھ لیں کہ مکمل موجود ہیں یا نہیں۔
تصویر؛ ماریہ منظور
اگر وقت پر کوئی چیز کم پڑگئی تو کیا ہوگا۔ کسی بھی ممکنہ مسئلے سے بچنے کے لیے تمام اجزا سامنے رکھ لیں۔ تو کیا کیا چیز ضروری ہے، چلیں دیکھتے ہیں۔
اجزا:
چاول ۔ ایک کلو
گوشت ۔ ایک کلو
تصویر؛ ماریہ منظور
آلو ۔ آدھا کلو
ٹماٹر ۔ آدھا کلو
تیل ۔ ایک کپ
دہی ۔ ایک پاؤ (مقدار و افراد کے لحاظ سے اشیا میں کمی و بیشی کی جاسکتی ہے)
تصویر؛ ماریہ منظور
کالی مرچ ۔ 10 سے 12 عدد
لونگ ۔ 5 عدد
زیرہ ۔ ایک ٹی اسپون
جائفل جاوتری ۔ آدھا ٹی اسپون (پسا ہوا)
بڑی الائچی ۔ 3 عدد
چھوٹی الائچی ۔ 5 سے 7 عدد
ہلدی ۔ آدھا ٹی اسپون
پسا دھنیا ۔ ایک ٹی اسپون
لال مرچ ۔ 2 ٹی اسپون
پیاز ۔ 2 عدد درمیانی
ادرک لہسن ۔ پسا ہوا 2 ٹی اسپون
نمک ۔ حسب ذائقہ (چاول ابالتے وقت)
تیز پات۔ 7 سے 9 عدد
بادیان کے پھول ۔ 2 ٹیبل اسپون (تہہ لگاتے وقت)
ہری مرچ ۔ 10 سے 12 عدد
دھنیا پودینہ ۔ آدھی گڈی
لیموں ۔ 2 عدد
کیوڑہ ۔ 3 سے 4 قطرے
زردے کا رنگ ۔ دو چٹکی
ترکیب:
(بریانی کا مصالحہ )
سب سے پہلے تیل گرم کرلیں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں۔ جب پیاز براؤ ہوجائے تو آدھی نکال لیں۔
اب ادرک، لہسن ڈال کر بھون لیں۔
دہی میں پسی لال مرچ، دھنیا، نمک اور ہلدی ڈال کر پیسٹ بنالیں یا پھینٹ لیں۔
اب اس میں گوشت ڈال کر گرم مصالحہ، آلو شامل کریں اور ایک کپ پانی ڈال کر گلا لیں۔ ساتھ میں ٹماٹر بھی ڈال دیں۔
تصویر؛ ماریہ منظور
گوشت گل جانے کے بعد چولہا بند کردیں۔
(چاول)
تصویر؛ ماریہ منظور
اب ایک الگ پتیلے یا دیگچی میں پانی گرم کریں اور اس میں تیز پات اور بادیان کے پھول ڈال دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو چاول اور نمک ڈالیں۔
جب چاول 3 کنی گل جائے تو اتار کر چھان لیں۔ تیز پات اور بادیان کے پھول الگ کرلیں۔
(تہہ)
ایک الگ دیگچی میں پہلے چاول کی تہہ لگائیں پھر گوشت کے مصالحہ کی تہہ لگائیں۔
پھر دوبارہ چاول کی تہہ اوپر لگادیں۔
اب ہرا دھنیا، لیموں، پودینہ ڈالیں۔ زردے کا رنگ اور کیوڑہ اوپر سے ملادیں اور چاول ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
تصویر؛ ماریہ منظور
تصویر؛ ماریہ منظور
15 منٹ بعد چولہا بند کردیں۔ مصالحے درا بریانی تیار ہے۔
تصویر؛ ماریہ منظور
لیکن دسترخوان پر ایک ڈش وہ بھی جب کسی رشتہ دار کے آنے کی خبر ہوچکی ہو مناسب نہیں۔ میں نے جلدی سے میٹھے میں سویاں بھی بنا ڈالیں، اوہ رائتہ تو بھول گئے، جلدی سے بنالیتے ہیں۔
تصویر؛ ماریہ منظور
چلیں چپکے سے بتادوں آج کون آرہا ہے۔ میری بہن، بچوں کی خالہ۔ وہ بریانی شوق سے کھاتی ہیں میرے ہاتھ کی۔ آپ بھی ذرا چکھ کر بتائیں۔ کیسی لگی آج کی ڈش؟۔
نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔