وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا

سیلاب متاثرین کی مدد کر کے حکومت آپ پر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ یہ ہمارا فرض ہے، وزیراعظم نوازشریف

سیلاب متاثرین کی امیدوں کے عین مطابق ان کی مدد کی جائے گی، نواز شریف۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

RAWALPINDI:
وزیراعظم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے بجلی کے بل معاف کردیئے۔

جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1992 میں بھی سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی لیکن اس بار کی تباہی اس سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ متاثرین کی مدد کرنا احسان نہیں بلکہ یہ ہمارا فرض ہے۔ نواز شریف نے اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے بجلی کے بل معاف کرنے کا بھی اعلان کیا۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، سیلاب متاثرین کی امیدوں کے عین مطابق ان کی مدد کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر میں حکومت بھرپور معاونت کرے گی، جب آپ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام شروع ہوگا تو میں خود آکر اس میں حصہ ملاؤں گا۔


 
Load Next Story