پنجابی طالبان کا عسکری کارروائیاں ختم کرکے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان
طالبان کے دیگر گروپ بھی عسکری کارروائیاں ترک کرکے دعوت و تبلیغ کا کام کریں، عصمت اللہ معاویہ کی اپیل
کالعدم تحریک طالبان کے پنجاب گروپ نے عسکری کارروائیاں ختم کرتے ہوئے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پنجاب گروپ کے امیر عصمت اللہ معاویہ نے عسکری کارروائیاں ختم کرکے دعوت و تبلیغ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے طالبان کے دیگر گروپوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی عسکری کارروائیاں تر کرکے دعوت و تبلیغ کا کام کریں۔ عصمت اللہ معاویہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کی مدد اور ان کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے عصمت اللہ معاویہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کا مرکز پاکستان کی بجائے افغانستان کو بنا رہے ہیں کیوں کہ افغانستان کی خراب صورت حال میں وہاں موجود طالبان کو انکی مدد کی زیادہ ضرورت ہے۔