گرفتار کارکنان کو پیر تک رہا نہ کیا تو تھانوں کا گھیراؤ کریں گے عمران خان
حکومت سے بات چیت کی گنجائش ختم ہوچکی اب جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیتے ان سے کوئی بات نہیں ہوگی،چیرمین پی ٹی آئی
ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کارکنوں پر ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نہیں چھوڑوں گا اور اگر پیرتک کارکن رہا نہ ہوئے تو تمام تھانوں کا گھیراؤ کریں گے۔
اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ایک ماہ کے بعد بھی میرے عزم وہمت میں کمی نہیں آئی اب کوئی طاقت اس نظریئے کو نہیں روک سکتی جو وقت آگیا ہے ،نوازشریف جو مرضی کرلیں نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور جن کارکنوں کو گرفتار کیا گیا انہوں نے نئے پاکستان کے لیے قربانی دی اگر کارکنان پیر تک رہا نہ ہوئے تو تمام تھانوں کا گھیراؤ کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی فوجی آمر کی نرسری میں تربیت ہوئی وہ جمہوریت نہیں صرف اپنا مال بچارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں کہیں سے انصاف نہیں ملا جس کےبعد عوام اپنے پر امن احتجاج کے لیے آج باہر نکلے ہیں کیونکہ یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن حکومت کارکنان اور نوجوانوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈال رہی ہے جس پر وزیراعظم نوازشریف کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کے ساتھ بات چیت کی تمام گنجائشیں ختم ہوچکی ہیں اب جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیتے ان سے کوئی بات نہیں ہوگی، یہ مفادات اور جنون کا مقابلہ ہے جس میں میرا عزم وحوصلہ 100 گنا زیادہ ہوگیا ہے، ان لوگوں نے جو میرے کارکنان اور عوام کے ساتھ کیا یہ سب قوم کے مجرم ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جمہوریت بچانے کے نام پر قوم کا کروڑوں روپیہ برباد کرکے اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا لیکن کیا یہی ان کی جمہوریت ہے جس میں بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، آج اسمبلی میں بیٹھے تمام لوگوں کی اصل شکلیں سامنے آچکی ہیں یہ سب عوام کے خلاف اکٹھا ہیں جو ٹولہ 30 سال سے باریاں لے رہا ہے ان کے مفادات کو جب کبھی کوئی نقصان پہنچتا ہے یہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بھی اصل شکل سامنے آچکی ہے کہ وہ کتنے بڑے آمر ہیں کیونکہ جتنا ظلم آج کیا جارہا ہے اتنا پرویز مشرف کے دور میں بھی نہیں کیا گیا اب ہمیں پولیس، عدالتوں اور فوج سمیت کسی سے کوئی امید نہیں رکھنا اب ہم قوم کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔