سیلابی صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت کی کچے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

پنجند سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران 6 سے 7 لاکھ کیوسک سے زائد سیلابی ریلے کے گزرنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک September 13, 2014
ملک بھر میں سیلاب سے اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں، فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر کچے کے علاقہ مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔


ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلا اب تیزی سے سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کچے کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ پنجند سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران 6 سے 7 لاکھ کیوسک سے زائد سیلابی ریلے کے گزرنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر صوبائی حکومت نے لاڑکانہ،شکار پور،کشموراور کندھ کوٹ کے اضلاع کی انتظامیہ کو خطرے سے دوچار آبادی کے انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔


واضح رہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد سیلابی ریلے میں بہہ چکے ہیں، بدترین سیلاب سے کئی دیہات اجڑ چکے ہیں جبکہ مال مویشیوں اور بڑے رقبے پر اراضی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں