وزن کم کرنے کی خواہش کس کو نہیں ہوتی لیکن یہ ایک صبر آزما کام ہے جس میں مزیدار کھانوں اور ڈشز سے دور رہنا پڑتا ہے جب کہ بہت سے افراد طرح طرح کی ادویات استعمال کرتے ہیں جن کے سائڈ ایفیکٹس سے کئی دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں اور یوں وزن تو کم نہیں ہوتا بلکہ ایک نیا مرض گلے پڑ جاتا ہے اور آج ہم آپ کو وزن کم کرنے کا ایسا نسخہ بتائیں گے جو نہ صرف وزن کم کرے گا بلکہ آپ کو دیگر بیماریوں سے بھی نجات دلائے گا، اس نسخے میں 7 ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں وٹامنز اور فائبر اتنی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ایک لمبے عرصے تک آپ کے جسم کو کھانے کی ضرورت سے دور رکھتا ہے۔
بادام:
بادام کے اندر قدرتی طور پر نیوٹرین اور وٹامن شامل ہوتی ہیں، اس کا مناسب استعمال بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے اور مزید بھوک لگنے سے روکتا ہے لیکن چاکلیٹ یا نمک میں لپٹے بادام استعمال نہ کریں۔
سیب:
آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ دن بھر میں ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ سیب آپ کو موٹاپے سے بھی دور رکھتا ہے۔ سیب میں میں 4 سے 5 گرام فائبر موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف میٹھے اور ذائقہ دار بلکہ کافی دیر تک آپ کو کھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، سیب میں اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں ضروری وٹامنز اور منرلز شامل کرتا ہے۔
ناشپاتی:
بظاہر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ناشپاتی موٹاپا کرتی ہے لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ناشپاتی میں پروٹینز اور فائبرز سے بھری ہوتی ہے اس لیے یہ وزن کم کرنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ اس میں موجود فٹس آپ کو کافی دیر تک کھانے سے دور رکھتے ہیں۔
لال یا سبز مرچ:
لال یا سبز مرچ اپنے اندر وٹامنز سی رکھتی ہے جو آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں وٹامنز فراہم کرتی ہے، اسے آپ سلاد کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
دارچینی:
اپنے مشروب میں چینی شامل کرنے کی بجائے اگر صرف ایک چٹکی دار چینی شامل کرلی جائے تو یہ نہ صرف جسم میں توانائی بڑھا دیتی ہے بلکہ انسولین کے اخراج کے عمل کو بھی آہستہ کردیتی ہے۔
انڈے:
انڈے کی سفیدی وزن کو تیزی سے کم کرنے میں انتہائی مدد گار ہوتی ہے۔ اس میں موجود وٹامنز آپ کے جسم کو کافی دیر بھرا رکھتی ہے اور ناشتے میں انڈے کی سفیدی کا استعمال بہترین انتخاب ہے۔
کینوا:
یہ ایک طرح کی بوٹی ہے جس کے بیج استعمال کئے جاتے ہیں اور اسے عام طور پر چاول کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اس میں پروٹیز اور فائبرز بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور اسے وزن کم کرنے والی بہترین بوٹی قرار دیا جاتا ہے۔