عمران خود مشرف کی نرسری میں پلے اورانکے مرشد نے ہی عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا پرویزرشید
اس صوبے کا کیا بنے گا جس کا وزیراعلیٰ ہی ایک ماہ سے غائب ہو اور کنٹینر میں بیٹھا ہو، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پرویز مشرف کی نرسری میں پلے ہیں جبکہ عافیہ صدیقی کو بھی ان کے سابق مرشد نے ہی امریکا کے حوالے کیا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نظریہ ایک ہی ہے کہ مشکل وقت میں اپنوں کو چھوڑ دیا جائے جبکہ عمران خان اپنے دائیں بائیں دیکھ لیتے تو انہیں مسائل کی سمجھ آجاتی وہ اپنی صفوں میں ٹیکس نہ دینے والوں کو پہچانیں اور پھر دوسروں پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جہاں پارلیمنٹ پر حملہ اور پی ٹی وی پر قبضہ ہو جبکہ یہ کیسے بہادر لیڈر ہیں جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر دھرنے دیتے ہیں۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ارباب شہزاد کے الزامات کا جواب دیں جبکہ پرویز خٹک گزشتہ ایک ماہ سے دھرنے میں موجود ہیں اس صوبے کا کیا بنے گا جس کا وزیراعلیٰ ہی ایک ماہ سے غائب ہو اور کنٹینر میں بیٹھا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویز مشرف کی نرسری میں پلے ہیں اور عافیہ صدیقی کو بھی ان کے سابق مرشد مشرف نے ہی امریکا کے حوالے کیا تھا۔ پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف منتخب ہوکر وزیراعظم بنے ہیں اور اب نیا وزیراعظم بھی انتخاب سے ہی آئے گا۔