پولیس نے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنیوالے 485 شہریوں کو پکڑ لیا

اعلیٰ افسران کی زیادہ سے زیادہ افراد کو گرفتارکرنیکی ہدایت، ہدف پورا ہونے کے بعد شہریوں کو رشوت لیکر چھوڑ۔۔، تھانیدار


Staff Reporter September 14, 2014
اعلیٰ افسران کی زیادہ سے زیادہ افراد کو گرفتار کرنیکی ہدایت، ہدف پورا ہونے کے بعد شہریوں کو رشوت لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے، تھانیدار فوٹو: شاہد علی/ایکسپریس/فائل

پولیس نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 485 شہریوں کوپکڑلیا،شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں، مقابلوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 57 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم ،سب مشین گن اورمنشیات برآمدکرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 485 شہریوں کوپکڑلیا، اتنی بڑی تعداد میں گرفتاری کے حوالے سے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بتایا کہ اعلیٰ افسران کی طرف سے ہدایات ملی ہیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کے الزام میں جتنے زیادہ ہو سکیں لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کریں، ایک تھانیدار نے بتایا کہ انھیں ایک مخصوص ہدف دیا گیا تھا کہ کم از کم اتنے لوگوں کو ڈبل سواری کے الزام میں گرفتار کرن اہے، افسران کی طرف سے ہدف پورا ہونے کے بعد موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کرنے والوں کو سفارش یا مبینہ طور پر رشوت لینے کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 146 چھاپہ مارکارروائیوں اور 3 پولیس مقابلوں میں ایک جرائم پیشہ کو ہلاک کرکے 57 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 19 ہتھیار، ایک دستی بم، 4 ہزار 295 گرام چرس اور80 گرم ہیروئن برآمد ہوئی ہے، پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان قتل، چوری وڈکیتی سمیت دیگرمقدمات میں مطلوب تھے، رینجرز نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ٹارگٹڈ چھاپوں میں بلال کالونی، رنچھوڑ لائن، عثمان آباد اور لیاری سے 9 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے سب مشین گن سمیت دیگر اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، حراست میں لیے گئے ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت اور لیاری گینگ وار سے ہے، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں