سیلاب کا خطرہ نوابشاہ سکرنڈ کے 4 مقامات حساس قرار 20 گاؤں خالی کرا لیے گئے
ضلع بھر میں 70 ریلیف کیمپ قائم، ڈی سی کا حساس مقامات کا دورہ، مکینوں کو محفوظ جگہ منتقل ہونے کی ہدایت
ISLAMABAD:
پنجاب میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی جس سے سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
نواب شاہ سکرنڈ کے 4 مقامات کو حساس قرار دے دیا گیا ہے جن میں چھورو دھورو، میکا روڈھوروا، چھنڈی موری اور مڈلاڈھی شامل ہیں۔ ہفتے کو ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد عبدالعلیم لاشاری نے حساس مقامات کا دورہ کیا، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور مکینوں کو فوری طور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلا 17 یا 18 ستمبر کو ضلع شہید بے نظیر آباد کی حدود میں داخل ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے سندھ میں سیلاب کے پیش نظر ضلع شہید بینظیر آباد کے کچے میں 62 گاؤں خالی کرانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اب تک 20 گاؤں خالی کروالیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں 70 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہں۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع شہید بے نظیر آباد کی حدود میں دریائے سندھ کے ایس ایم بند کا 54 میل کا حصہ آتا ہے جس کی 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے۔