ڈیوس کپ گروپ ون میں جانے کا پاکستانی خواب چکناچور
اعصام ڈبلز میں بھی ناکام، تھائی لینڈ کو ایشیا اوشیانا 2 فائنل میں فیصلہ کن برتری
ISLAMABAD:
پاکستان کا ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشیانا زون گروپ ون میں ترقی پانے کا چکناچور ہوگیا، سنگلز کے بعد اعصام الحق ڈبلز میں بھی ناکام رہے۔
تھائی لینڈ نے گروپ ٹو فائنل ٹائی میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری پالی، فرانس نے جمہوریہ چیک پر 3-0 سے فیصلہ کن سبقت لے کر فائنل میں جگہ بنائی، سوئٹزرلینڈ کیخلاف ڈبلز میں اٹلی کو کامیابی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشیانا زون گروپ ون میں ترقی پانے کا خواب ادھورا رہ گیا، تھائی لینڈ نے گروپ ٹو فائنل ٹائی میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، اتوار کو شیڈول ریورس سنگلز محض رسمی کارروائی ثابت ہوں گے۔
ٹائی کے دونوں ابتدائی سنگلزجیتنے والی تھائی لینڈ نے ہفتے کو شیڈول واحد ڈبلز میں بھی فتح کو اپنا مقدر بنالیا، میزبان جوڑی سانچائی اور سونچات ریٹی ویٹانا نے پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور قومی نمبرون پلیئرعقیل خان کو 7-5، 6-2 اور 6-2 سے شکست دیدی۔ اس سے قبل ابتدائی سنگلز میں اعصام اور ثمر افتخار ناکام رہے تھے۔ دوسری جانب فرانس نے جمہوریہ چیک پر 3-0 کی فیصلہ کن برتری ملنے پر فائنل میں نشست محفوظ کرالی، پیرس میں جوئے ولفریڈ سونگا اور رچرڈ گیسکوئٹ نے جمہوریہ چیک کو7-6 (7/4)، 6-4، 7-6 (7/5) اور6-1 سے ہرادیا،جنیوا میں جاری دیگر سیمی فائنلز میں سوئٹزرلینڈ کیخلاف اٹلی نے ڈبلز مقابلہ جیت کر ٹائی کا اسکور 1-2 کردیا۔
اٹلی نے سوئس ماسٹر راجرفیڈرر کی غیرحاضری کا بھرپور فائدہ اٹھایا، ڈبلز میں سیمون بولیلی اور فابیو فوگنینی کو میزبان اسٹار اسٹینسلس واورنیکا اور مارکو چینڈیلی نے ہرادیا، ان کی فتح کا اسکور7-5، 3-6، 5-7، 6-3 اور 6-2 رہا، علاوہ ازیں آسٹریلیا نے ازبکستان پر 3-0 سے غلبے کی بدولت ورلڈ گروپ پلے آف میں جگہ بنالی، ڈبلز میں آسٹریلوی جوڑی لیٹن ہیوٹ اور کرس گوکوئن نے مہمان پلیئرز ڈینس استومن اور فرخ دستوف کو 6-3، 7-6(7/5) اور6-2 سے زیرکیا۔