ایشین گیمز فٹبال ایونٹ کا آج آغاز پاکستان بھی شریک
جمعرات کو شمالی کوریا سے پہلا مقابلہ ہوگا، 29 مینز ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، افتتاحی روز 8 میچز شیڈول
BEIJING:
ایشین گیمز میں مینز اور ویمنز فٹبال ایونٹ اتوار سے شروع ہورہے ہیں، علاقائی کھیلوں کی باضابطہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب 19 ستمبرکو سجائی جائے گی۔
مینز فٹبال ایونٹ میں پاکستان سمیت 29 ممالک حصہ لے رہے ہیں، ٹیم کا پہلا مقابلہ جمعرات کو شمالی کوریا سے شیڈول ہے، جاپان اعزاز کا دفاع کرے گا، افتتاحی روز 6 مینز اور 2 ویمنز میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز مینز فٹبال ایونٹ کا آغاز اتوار کو ہو گا، مینز ایونٹ میں پاکستان سمیت 29 ممالک حصہ لے رہے ہیں، جاپان اعزاز کا دفاع کرے گا، شریک سائیڈز کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ابتدائی 5 گروپس میں چار، چار جبکہ باقی 3 میں تین، تین ٹیمیں شامل ہیں ، پاکستان کو گروپ ' ایف ' میں شمالی کوریا اور چین کے ساتھ رکھا گیا ہے، انڈر 23 اسکواڈ میں اولمپک قواعد کے تحت ہر ٹیم کو 3 زائد العمر پلیئرز ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔
ٹیم اپنا پہلا مقابلہ جمعرات 18 ستمبر کو شمالی کوریا سے کھیلے گی،دوسرے گروپ میچ میں 22 تاریخ کو اس کا سامنا چین سے ہوگا، اتوار کو ابتدائی دن 6 میچز شیڈول ہیں، گروپ ' اے ' میں سعودی عرب اور لاؤس کی ٹیمیں صف آرا ہوں گی، تین مرتبہ کے چیمپئن اور میزبان جنوبی کوریا کا ابتدائی مقابلہ ملائیشیا سے ہونا ہے، گروپ ' سی ' میں سنگاپور اور تاجکستان جبکہ اومان اورفلسطین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، گروپ ' ڈی ' میں عراق اور نیپال جبکہ جاپان اورکویت بھی میدان میں اتریں گے، جاپان اور میزبان جنوبی کوریا کے درمیان سیاسی تناؤ ہے، اسی بات کے پیش نظر دونوں ممالک کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا تاکہ 2 اکتوبر کو فائنل سے قبل ان کا باہمی مقابلہ ممکن نہ ہوپائے۔
جاپانی مینز فٹبال ٹیم کے ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 36 کھیلوں میں 439 تمغوں کیلیے جدوجہد ہوگی، چار مرتبہ ایشین گیمز ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ رکھنے والا عراق مینز فٹبال ایونٹ میں جاپان اور جنوبی کوریا کیلیے چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔ ویمنز ایونٹ میں 11 ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ ' اے ' اور 'بی ' میں چار ، چار جبکہ گروپ ' سی ' میں تین ٹیمیں شامل ہیں، اتوار کو بھارت اور مالدیپ کے درمیان افتتاحی مقابلہ ہوگا، جنوبی کورین ٹیم تھائی لینڈ کیخلاف اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔