راولپنڈی قتل کے مجرم کا ڈیتھ وارنٹ چیلنج کرنے کافیصلہ

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے اسے18ستمبرکو اڈیالہ جیل میں پھانسی دینے کابلیک وارنٹ جاری کیا ہے۔


Qaiser Sherazi September 14, 2014
شعیب سرور اس وقت ہری پور جیل میں قید ہے۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالستار کی طرف سے پھانسی کی سزا کے ملزم شعیب سرور کے جاری کردہ ڈیتھ وارنٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مجرم شعیب سرور کے وکلا نے ڈیتھ وارنٹ چیلنج کرنے کے لئے درخواست کی تیاری شروع کر دی ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اپیل پیر یا منگل کو دائر کرائی جائے گی ۔ شعیب سرور اس وقت ہری پور جیل میں قید ہے، اسے تھانہ واہ کینٹ پولیس نے1996 میں اویس نوازکو انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے جرم میں گرفتارکیا تھا۔ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے مجرم کی اپیلیں خارج کردی تھیں، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے اسے18ستمبرکو اڈیالہ جیل میں پھانسی دینے کابلیک وارنٹ جاری کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں