ماضی کی معروف اداکارہ سنبل طلعت امریکا میں انتقال کر گئیں

سنبل طلعت کو 6 ماہ قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا جس کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں


Cultural Reporter September 14, 2014
سنبل طلعت نے پی ٹی وی کے بلیک اینڈ وائٹ دور میں ڈراموں میں کام کا آغاز کیا تھا فوٹو : فائل

پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنیوالی نامور اداکارہ سنبل طلعت امریکا کے شہر ٹیکساس (ڈیلس) میں انتقال کر گئیں۔

سنبل طلعت نے پی ٹی وی کے بلیک اینڈ وائٹ دور میں ڈراموں میں کام کا آغاز کیا تھا۔ان کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ''لیلیٰ مجنوں'' تھا جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں آخری چٹان، شہہ زوری، سورج کا داغ، دوراہا اور گل جاناں قابل ذکر ہیں، اس کے علاوہ انھوں نے دو فلموں ''آشنا'' اور ''سنگتراش'' میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن فلم سنگتراش ریلیز نہ ہو سکی، اداکارہ سبنل اور اداکار طلعت اقبال کی شادی 1980 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں اپنے بچوں کے ہمراہ 1999 میں امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

سنبل طلعت کو 6 ماہ قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا جس کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملیں۔ ان کی تدفین ڈیلس میں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں