ایم کیو ایم کے تمام اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے رابطہ کمیٹی کو استعفے جمع کرادیئے

اگر الطاف حسین کام جاری نہیں رکھتے تو وہ بھی کام جاری نہیں رکھیں گے، اراکین

الطاف حسین کی قیادت کے بغیر پارلیمنٹ میں رہنے کا جواز نہیں بنتا، اراکین ایم کیو ایم فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے تمام اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرادیئے جبکہ رابطہ کمیٹی نے بھی اپنی تمام ذمہ داریاں الطاف حسین کے سپرد کردی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الطاف حسین کے پارٹی کی قیادت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین کی بڑی تعداد مرکز نائن زیرو پر جمع ہوئی جہاں رابطہ کمیٹی کے ہنگامی مشاورتی اجلاس میں تمام اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کراتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کی قیادت کے بغیر پارلیمنٹ میں رہنے کا جواز نہیں بنتا اس لئے اگر الطاف حسین کام جاری نہیں رکھتے تو وہ بھی کام جاری نہیں رکھیں گے۔ بعد ازاں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھی اپنی تمام ذمہ داریاں الطاف حسین کے سپرد کرتے ہوئے اپنی نااہلی کا اعتراف کرلیا۔

واضح رہے کہ الطاف حسین نے پارٹی کی تمام ذمہ داری رابطہ کمیٹی کو سپرد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کمیٹی کے اراکین سے درخواستیں کرکے تھک چکے لیکن انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا لہٰذا وہ پارٹی کی قیادت مزید سنبھالنے سے قاصر ہیں اور رابطہ کمیٹی اب جسے چاہے قیادت کے لئے چن لے۔
Load Next Story