شمالی وزیرستان میں ایف سی کے قلعے پر راکٹ حملے میں 3 اہلکار جاں بحق 2 زخمی

اسپن وام میں واقع ایف سی قلعے پر نامعلوم سمت سے متعدد راکٹ فائر کئے گئے جن میں سے راکٹ قلعے کے اندر آگرا۔


ویب ڈیسک September 14, 2014
شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب جاری ہے۔ فوٹو : فائل

اسپین وام میں ایف سی کے قلعے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں واقع ایف سی قلعے پر نامعلوم سمت سے متعدد راکٹ فائر کئے گئے،جن میں سے ایک راکٹ قلعے کے اندر آگرا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کومحفوظ بنانےکی جنگ لڑرہی ہے اور بہادر افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب جاری ہے اور اس دوران اب تک ایک ہزار سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں