ملتان میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دلہا سمیت 17 افراد جاں بحق

کشتی الٹنے سے جاں بحق والوں میں دلہے کے علاوہ 2 بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو حکام


ویب ڈیسک September 14, 2014
لاشوں اور زندہ بچ جانے والوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا جارہا ہے۔ فوٹو: این این آئی

دریائے چناب میں طغیانی کے باعث باراتیوں کی کشتی الٹنے سے دلہا سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے قریب دریائے چناب میں شیر شاہ کے قریب طغیانی کے باعث باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے 50 سے زائد افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو رضاکاروں نے 22 افراد کو بچا لیا تاہم دولہے سمیت 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے، سرچ آپریشن کے دوران اب تک 17 لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک دلہا اور 2 بچے بھی شامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ لاشوں اور زندہ بچ جانے والوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد دریائے چناب میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث اب تک 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں