ابھی تک ’بگ باس‘ کو سمجھ ہی نہیں سکا ہوں سلمان خان

بگ باس کے حوالے سے جو دوسرے لوگ جاننا چاہتے ہیں میں بھی وہی جاننا چاہتا ہوں، بالی ووڈ اداکار

بگ باس کا آٹھواں ایڈیشن 21 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس بار اس کا تھیم ایوی اشن رکھا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

بھارت کے مشہور رئیلٹی شو 'بگ باس' کے 5 ایڈیشنز کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس کھیل کو سمجھ ہی نہیں سکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا اپنے شو کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے بگ باس کے حوالے سے کوئی تجربہ نہیں ہے، جو اس کھیل کے حوالے سے دوسرے لوگ جاننا چاہتے ہیں میں بھی وہی جاننا چاہتا ہوں کہ کیسے مقابلے کے شرکاء ایک ساتھ رہیں گے، ان کے اندر کتنا صبر ہوگا اور وہ کتنے اچھے یا برے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک بگ باس کے گیم کو سمجھ نہیں سکا ہوں، کوئی بھی شخص کس طرح سے یہ جان سکتا ہے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے اور کون سچ۔


سلمان خان کا کہنا تھا کہ بگ باس کے شرکاء کو جو ٹاسکس دی جاتی ہیں ان کا کوئی اسکرپٹ نہیں ہوتا بلکہ وہ مکمل طور پر حقیقی ہوتی ہیں اور شرکاء کو ٹاسکس کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ بگ باس ایک ملا جلا کھیل ہے، کچھ لوگ اس کھیل کو سمجھتے ہیں اور کچھ نہیں سمجھ پاتے لیکن تمام شرکاء جانتے ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو چنا جانا ہے۔انھوں نے کہا کہ جس کو ایک بار موقع ملتا ہے وہی اس کھیل کو سمجھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بگ باس کا آٹھواں ایڈیشن 21 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس بار اس کا تھیم ایوی ایشن رکھا گیا ہے۔
Load Next Story