شمالی کوریا میں گرفتار امریکی شہری کو 6 برس قید کی سزا

امریکی شہری سفری دستاویزات پھاڑ کر شمالی کوریا کے خلاف مخالفانہ رویہ اختیار کرنے کا مرتکب ہوا ہے، عدالت کا فیصلہ


ویب ڈیسک September 14, 2014
امریکی شہری سفری دستاویزات پھاڑ کر شمالی کوریا کے خلاف مخالفانہ رویہ اختیار کرنے کا مرتکب ہوا ہے، عدالت کا فیصلہ فوٹو؛اے ایف پی

شمالی کوریا کی عدالت نے سیاسی پناہ کے طالب امریکی شہری کو 6 برس قید کی سزا سنادی۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والا میتھیو مِلر نامی امریکی شہری رواں برس اپریل میں جنوبی کوریا سے ایک سیاح کے روپ میں شمالی کوریا داخل ہوا تھا تاہم ہوائی اڈے پر امیگریشن کے وقت اپنا ویزہ پھاڑ کر سیاسی پناہ کی درخواست کرنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم شمالی کوریا کی سپریم کورٹ نے امریکی شہری کو ریاست کے خلاف مخالفانہ رویہ اختیار کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے 6 برس قید با مشقت کی سزا سنادی ہے۔

واضح رہے کہ میتھیو ملر کے علاوہ کینتھ بی اور جیفری فول؛ی نامی مزید 2 امریکی شمالی کوریا میں قید ہیں، چند روز قبل تینوں افراد نے ایک انٹرویو کے ذریعے امریکی حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں