انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 14 افراد ہلاک کئی لاپتہ

کشتی خراب موسم کی وجہ سے سمندر میں پیدا ہونے والی بڑی لہروں کی زد میں آکر الٹی، ریسکیو حکام

انڈونیشیا ایک ہزار 700 چھوٹے بڑے جزائر پر مشتمل ہے اور یہاں نقل و حرکت کے لئے کشتیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

انڈونیشیا میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں.


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولا کے قریب کشتی خراب موسم کی وجہ سے سمندر میں پیدا ہونے والی بڑی لہروں کی زد میں آکر الٹ گئی، حادثے کے وقت کشتی میں 35 افراد سوار تھے جس میں سے 9 کو بچا لیا گیا اور 14 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 12 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا ایک ہزار 700 چھوٹے بڑے جزائر پر مشتمل ہے اور یہاں نقل و حرکت کے لئے زیادہ تر کشتیوں کا استعمال ہی کیا جاتا ہے۔
Load Next Story