چیمپئنز لیگ میں نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹس نے لاہور لائنز کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ کے کلب ناردرن ڈسٹرکٹس کے دیئے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حفیظ الیون 98 رنز پر آؤٹ ہو گئی


ویب ڈیسک September 14, 2014
ناردرن ڈسٹرکٹس کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 جب کہ ٹرینٹ بولٹ اور اش سودی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو؛ بی سی سی آئی

بھارت میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کے کوالی فائنگ راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے کلب ناردرن ڈسٹرکٹس نے لاہور لائنز کو 72 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں کھیلے جانے والے چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالی فائنگ راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے کلب ناردرن ڈسٹرکٹس کے دیئے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور لائنز کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ناردرن ڈسٹرکٹس کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 جب کہ ٹرینٹ بولٹ اور اش سودی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حفیظ الیون کے 10 کھلاڑی ڈبل فیر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور سعد نسیم واحد کھلاڑی تھے جنھوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کو ناردن ڈسٹرکٹس کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو نیوزی لینڈ کے کلب نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ ناردرن ڈسٹرکٹس کی جانب سے ڈینیئل فلینگ اور واٹلنگ نے 53، 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور لائنز کی جانب سے اعزا ز چیمہ نے 3 جب کہ محمد حفیظ، آصف رضا اور عدنان رسول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں لاہور لائنز نے بھارت کے کلب ممبئی انڈینز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں