حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں میں صداقت نہیں وزیر دفاع

بعض عناصر فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم فوج نے اس تاثر کو زائل کردیا، خواجہ آصف


ویب ڈیسک September 14, 2014
دھرنوں اور آزادی مارچ نے ملکی معیشت کو اتنا نقصان پہنچایا ہے جو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بھی نہیں ہوا، وزیر دفاع فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے فوج اور حکومت کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم فوج نے اس تاثر کو غلط کر دکھایا ہے۔


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں جبکہ فوج نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملکی تاریخ کی مشکل ترین جنگ میں مصروف ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جاری " آپریشن ضرب" ایک ایک دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔


وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور آزادی مارچ نے ملکی معیشت کو اتنا نقصان پہنچایا ہے جو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے منتظمین اپنے غیر جمہوری مطالبات پر بضد ہیں جبکہ حکومت لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو برداشت کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں