ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم شدید مشکلات کا شکار

بنگلادیشی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ابتدائی 7 بلے باز 90 رنز پر پویلین لوٹ گئے


ویب ڈیسک September 15, 2014
بنگلادیشی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ابتدائی 7 بلے باز 90 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 380 رنز پر تمام ہوگئی جبکہ بنگلادیشی بلے باز بھی کالی آندھی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اوت ابتدائی 7 بیٹسمین 90 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان سائیڈ نے کھیل کا آغاز 246 رنز تین وکٹ سے دوبارہ کیا، ڈیرن براوو کو 46 رنز پر روبیل اسلام نے مشفیق الرحیم کی مدد سے قابو کیا ، جرمین بلیک ووڈ (8) اور کپتان دنیش رامدین کو صفر پر الامین حسین نے مسلسل دو بالز پر واپسی کا پروانہ تھمایا،شیونرائن چندر پال ایک اینڈ پر ڈٹے رہے تاہم ان کو اپنی سنچری مکمل کرنے کا موقع نہیں مل سکا وہ 84 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ باقی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر پائے، الامین نے 3 جبکہ شفیع اور روبیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلادیشی بلے باز پراعتماد بیٹنگ نہ کرسکے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گنواتے چلے گئے، ابتدائی 7 بلے باز 90 رنز بنا کر میدان بدر ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔