ویلٹر ویٹ مقابلے میں فلوئیڈ مے ویدر نے مارکوس میڈینا کو پچھاڑ دیا

ارجنٹائنی چیلنجر کیخلاف ناقابل شکست امریکی باکسر ججز کے متفقہ فیصلے میں فتحیاب


AFP September 15, 2014
ارجنٹائنی چیلنجر کیخلاف ناقابل شکست امریکی باکسر ججز کے متفقہ فیصلے میں فتحیاب۔ فوٹو: اے ایف پی

چیمپئن باکسر فلوئیڈ مے ویدر نے ارجنٹائنی چیلنجر مارکوس میڈینا کو پچھاڑ دیا، اس کامیابی کے ساتھ ناقابل شکست امریکی باکسر کی فتوحات کا سلسلہ 47 فائٹس تک دراز ہوگیا۔

انھوں نے یہ باؤٹ ججز کے متفقہ فیصلے میں جیتی، اس فتح پر مے ویدر کو 32 ملین ڈالر آمدن ہوئی جبکہ میڈینا کے حصے میں محض3 ملین ڈالر آئے، میڈینا نے گذشتہ ٹائٹل بائوٹ میں ہارجانے پر مے ویدر کو دوبارہ چیلنج کیا تھا، 1996 اولمپکس سے ناقابل تسخیر چلے آنے والے فلوئیڈ مے ویدر نے ڈبلیو بی اے اورڈبلیو بی سی ویلٹر ویٹ ٹائٹلز جبکہ ڈبلیو بی سی جونیئر مڈل ویٹ ٹائٹل کا دفاع بھی کرلیا،دو ججز نے فائٹ میں مے ویدر کو 116-111 اورایک نے 115-112 سے فاتح قرار دیا۔

کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مے ویدر نے کہاکہ یہ میڈینا سے مئی میں میری پہلی فائٹ سے زیادہ زبردست مقابلہ رہا، دوران فائٹ دونوں باکسرز نے کئی ایسے حربے آزمائے جس پرسوالیہ نشان ثبت رہا، ایم جی ایم گرانڈ گارڈن ایرینا کے باہر مے ویدر کے شائقین آپس میں لڑپڑے، مئی میں بھی میڈینا سے فائٹ کے موقع پر ایسا ہی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔

دوسری جانب امریکی باکسر میکی بے نے آئی بی ایف لائٹ ویٹ ٹائٹل جیت لیا، انھوں نے 12 رائونڈ پر محیط فائٹ میں منقسم فیصلے میں سابق چیمپئن میگوئل ویزکوئز کومات دی، دو ججز نے فائٹ کو 115-113 اور119-109 سے میکی کے حق میں قرار دیا جبکہ ایک جج کا فیصلہ 115-113 سے ویزکوئز کے نام رہا، میکی بے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا شکار ہونے پر 19 ماہ بعد پہلی مرتبہ کسی باکسنگ مقابلے میں شریک ہوئے، اس کی پاداش میں انھیں تین ماہ معطلی اور ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیاگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں