تحریر یا نعرے لکھا کرنسی نوٹ قابل قبول نہیں اسٹیٹ بینک

عبارت یا سیاسی نعرے تحریر کرنے کی صورت میں اس نوٹ کی قدر ختم ہوجائے گی، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

بینکوں کو کسی عبارت کے حامل نوٹ ہرگزقبول نہ کرنیکی ہدایات کرچکے، ترجمان۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے انقلابی رہنما ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے کرنسی نوٹوں پر گونواز گو کے نعرے درج کرنے کی تحریک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی عبارت یا سیاسی نعرے تحریر کرنے کی صورت میں اس کرنسی نوٹ کی قدر ختم ہوجائے گی۔


اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق بینکوں کے پاس پہلے سے یہ ہدایت موجود ہے کہ کسی بھی قسم کی عبارت کے حامل نوٹ ہرگزقبول نہ کریں اور موجودہ تناظر میں پیر کو بھی بینکوں کو رہنما ہدایات جاری کردی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق سیاسی نعرے یا کسی عبارت کا حامل نوٹ نہ تو اسٹیٹ قبول کرے گا اور نہ ہی کمرشل بینک ایسے نوٹ وصول کریں گے۔ سادہ الفاظ میں اسٹیٹ بینک نے واضح کردیاکہ کرنسی نوٹ پر نعرے لکھنے والا اپنے نقصان کا خود ذمے دار ہوگا۔


 
Load Next Story