بلاول بھٹو زرداری کا اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
پورے ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے ایسے حالات میں دھرنے انا کا مسئلہ لگتے ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
بلاول ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے لئے کسی کو بھی اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کالعدم تحریک طالبان پنجاب کا حملے نہ کرنے سے متعلق بیان مثبت ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے ماضی میں تشدد کی جو کارروائیاں کی ان پر کچھ نہ کیا جائے، اس وقت بھی یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی طالبان کی قید میں ہیں، جنہیں رہا کیا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکیارڈ پر حملہ اندرونی معاملہ لگتاہے، سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، اس لئے سندھی طالبان کا لفظ ان کی سمجھ سے باہر ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین اس وقت ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہیں، وہ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، جب سیاست کا وقت ہو اس وقت سیاست کی جانی چاہئے۔ دھرنے کی سیاست غیر سنجیدہ ہے، پورے ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے ایسے حالات میں دھرنے انا کا مسئلہ لگتے ہیں۔ جب میڈیا آزادی اورانقلاب مارچ دکھانا چھوڑدے گا تو دھرنے ختم ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ بے نظیر بھٹو جس نشست پر انتخابات میں حصہ لیتی تھیں وہ بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔