طاہرالقادری اپنے کزن عمران خان کی طرح یوٹرن کے ماسٹر ہیں پرویزرشید
عمران خان کے عدلیہ،الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں پر الزمات کی جوڈیشل کمیشن سے تحقیققات کیلئے تیار ہیں، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات پروز رشید نے کہا ہے کہ طاہرالقادری ایسی بات ہی کیوں کرتے ہیں جسے اگلے دن واپس لینا پڑے جبکہ وہ بھی اپنے کزن عمران خان کی طرح یوٹرن کےماسٹر ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دھرنے والے ڈیڈ لائنز دے دے کر تھک گئے لیکن انقلاب آیا اور نہ ہی نیا پاکستان بنا جبکہ طاہرالقادری نے کرنسی نوٹوں کے ذریعے مہم چلانے کا کہا لیکن انہیں یہ اقدام واپس لینا پڑا وہ ایسی بات ہی کیوں کرتے ہیں جسے اگلے دن واپس لینا پڑے، طاہرالقادری اپنے کزن عمران خان کی طرح یوٹرن کے ماسٹر ہیں۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے عدلیہ،الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں پر الزمات کی جوڈیشل کمیشن سے تحقیققات کے لئے تیار ہیں لیکن اب عمران خان اپنے ہی الزامات کی تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔